PNA/PC
11/10/2021
پولیس نے منشیات کیخلاف مہم کے دوران 805 مقدمات درج کئے۔
1026 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے 758 کلو سے زائد چرس، 15 کلو 868 گرام آئس، 09 کلو کرسٹل، 09 کلو 479 گرام ہیروئن، 03 کلو 448 گرام افیون برآمد کی۔
انسداد جرائم کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان 32 مقابلے ہوئے۔
06 ملزمان پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 475 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمیت اسٹریٹ کرائم کے 442 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس نے مختلف اقسام کا 444 غیر قانونی اسلحہ تحویل میں لے لیا۔
شہر میں ماہ ستمبر میں 475 ڈکیتیوں کی وارداتیں، 136 گاڑیاں چھینی و چوری ہوئیں۔
2170 موٹرسائیکلیں چھینی و چوری کی گئیں۔
کراچی پولیس نے مجموعی طور پر 358 اشتہاری و مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔
کراچی پولیس میسر وسائل میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
ترجمان کراچی پولیس