PNA
Anwer Shabbir
باراتیوںکا شک کی بنأ پر پاپڑ بیچنے والے مزدور پرمبینہ تشدد جس سے وہ موقع پر جان بحق!مینیجرسمیت 12 ملزمان گرفتار
محنت کش محمد اشرف کا تعلق تحصیل چونیاں کے علاقے جاگوالہ سے تھا پیر 21-03-2022 کو پتوکی کے ایک شادی ہال میں ایک پاپڑ بیچنے والے کے ساتھ باراتیوں کے تنازعے پر جھگڑا ہوا تو پھر وہاں موجود باراتیوں نے مبینہ طور پر انھیں تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔
ڈی پی او قصور کے مطابق پولیس کی ٹیموں نے رات گئے کنگن پور، پتوکی اور سرائے مغل میں کارروائی کرکے ان افراد کو حراست میں لیا ہے.
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے رات کو اس واقعہ کا نوٹس لیا تھا.
ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نےمتوفی کےجسم پرتشددکی تصدیق نہیں کی تاہم واقعہ کی ہرپہلوسےانکوائری کی جارہی ہے. PFSA کی ٹیم نےجائےواردات سےشواہداکٹھےکرلئےہیں.حتمی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آ ئیں گے مزید افراد کو شامل تفتیش کرنے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے قصورواران کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی.
ایف آئی آر محمد اشرف عرف سلطان کے بہنوئی پرویز کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ پرویز کے مطابق شادی ہال کے باہر محمد اشرف پاپڑ فروخت کر رہا تھا کہ تکرار ہوگئی اور وہاں موقعے پر موجود افراد نے ان پر تشدد شروع کر دیا اور پھر انھیں ہال کے اندر لے گئے۔
ڈی پی او قصور واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کر رہے ہیں.