ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارش اور برفباری علاقائی منظر-انتہائی حسین

PNA Report

مری اور مضافات کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ گزشتہ شب شروع ھوا

ایبٹ آباد کے بالائی پہاڑوں سرکل بکوٹ گلیات ایوبیہ ٹھنڈیانی اور ملحقہ ملکہ کوہسار مری

اورگردو نواح کے علاقوں دریا گلی بھوربن اور نیو مری میں موسلادھار بارش

جبکہ گلیات سرکل بکوٹ کے علاقوں ایوبیہ خانسپور ڈونگاگلی نتھیا گلی اور مشک پوری میں ھلکی برف باری بارش اور دھند کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ھو گیا ھےجو بغیر کسی وقفہ کہ تا حال جاری ھے.

بارش کے باعث سردی بڑھ جانے سے عوام الناس کے روز مرہ کے معمولات زندگی متاثر ھوئے

سرکاری ملازمین اور طلباء و طالبات کو اپنے اداروں تک پہچنے کے لیے دشواری کا سامنا رھا.

بارش کا سلسلہ جاری ھے اور سرکل بکوٹ گلیات کے محلقہ علاقوں کی رابطہ سڑکوں نتھیا گلی بکوٹ روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی اینڈ ڈبیلو ودیگر متعلقہ اداروں کو اس سال شدید برف باری کی پیشنگوئی میں ان علاقوں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا ہوں گی ۔

Comments (0)
Add Comment