سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک پولیس کو کراچی میں مقررہ اوقات کے علاوہ ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

PNA

کراچی:

مقررہ وقت کے علاوہ ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی پر عملدرآمد کا حکم

عدالت کا کہنا ہے کہ صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کو روکا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اوقات کار کے علاوہ شہر میں داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک پر بھاری جرمانے کے بجائے انہیں بند کیا جائے۔

دوران سماعت جسٹس ندیم اختر نے ڈی آئی جی ٹریفک سے استفسار کیا کہ ہیوی ٹریفک سے متعلق عدالتوں کے احکامات کا علم ہے؟

انہوں نے بتایا کہ رات گیارہ تا صبح چھ بجے تک ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہوسکتی ہے۔

جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس میں کہا کہ رکاوٹ ڈالنے اور عدم تعاون کرنے والے اداروں پر آگاہ کریں، پولیس والی لائٹس اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ایم این اے یا ایم پی ایز ہوں کسی کے دباؤ میں نہ آئیں، خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیاں بند کریں۔

Comments (0)
Add Comment