PNA/
Report Ferhan/HYD
عدالت نے انسانی صحت کے لیے مضر اشیاء کی فروخت پر پابندی یقینی بنانے کا حکم دے دیا
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور آئی جی سندھ ٹوبیکو پان مصالحہ ،گٹکا مین پوری فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ،عدالت
رجسٹرار ٹریڈ مارک کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش
عدالت کی رپورٹ کی کاپی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایتدو لاکھ سے زائد ٹوبیکو ٹریڈ مارک سرٹیفیکیٹ جاری کیے ہیں لیکن یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ٹوبیکو پان مصالحہ کو کتنے سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے ہیں ،آئندہ سماعت پر ریکارڈ کی اسکروٹنی کرکے رپورٹ جمع کروادی جائے گی ،رجسٹرار ٹریڈ مارک کی ،رپورٹ
پچاس سرٹیفیکیٹ ایسے جاری کیے ہیں جو بظاہر ٹوبیکو پان مصالحہ سے متعلق لگتے ہیںچھالیہ کے استعمال اور فروخت سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے وکلاء سے دلائل طلب
عدالت نے آئی جی سندھ کو ایڈیشنل آئی رینک کے آفیسر کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی