حیدرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی، بین الصوبائی کار لفٹر گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، 7 کاریں برآمد

PNA Report

HYD/27 

By Ferhan 

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئےSSP حیدرآباد کی اسپیشل ٹیم کی اہم کاروائی کار لفٹرگینگ کے 2 کارندے گرفتار,7مسروقہ کاریں برآمد

ایس ایس پی حیدرآباد کی اسپیشل ٹیم نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹر گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

گرفتار ملزمان کی شناخت احسان شیخ اور سمیر علی بردی کے ناموں سے ہوئی

گرفتار ملزمان کو مختلف وارداتوں میں چوری و چھینی گئی کاروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران گرفتار کیا گیا

ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے اپنا تعلق بین الصوبائی کار لفٹر گینگ سے ظاہر کیا جن کے قبضے سے برآمد کاروں کی تفصیلات چیک کی گئی جوکہ صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے چوری شدہ معلوم ہوئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد کاروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں

1) میکر ہونڈا سٹی، کار نمبر AFX-501، انجن نمبر 1005051, چیچز نمبر 105083، برنگ گرے، ماڈل 2004 جوکہ تھانہ اجمیر نگری کی حدود سروس روڈ سیکٹر 5-A/2 نورتھ کراچی سے مورخہ 14-08-2022 چوری ہوئی تھی

2) میکر ہونڈا سوک، کار نمبر AHD-553، انجن نمبر 1021474, چیچز نمبر 121441، برنگ سلور، ماڈل 2004 جوکہ تھانہ سچل کی حدود گیٹ نمبر 3 مہوش منڈی کراچی سے چوری ہوئی تھی جس کا مقدمہ کرائم نمبر 1220/2022 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہے

3) میکر ٹویوٹا کرولا، کار نمبر AFM-213, انجن نمبر 4264965, چیچز نمبر ZZE12900681, برنگ سیلون

مزید تفتیش کے نتیجے میں گرفتار ملزمان کی نشاہدہی پر مختلف وارداتوں میں چوری شدہ 4 اور کاریں برآمد کرلی گئی جن کی تفصیلات چیک کی جارہی ہیں

گرفتار ملزمان صوبہ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے کاریں چوری کرکے اندرون سندھ کے علاقوں میں فروخت کرتے تھے

گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ جی او آر میں مقدمہ درج کرلیا گیا

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

Comments (0)
Add Comment