حیدرآباد: پنیاری پولیس کی کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد

PNA/HYD

حیدرآباد 02 فروری 2023

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

تھانہ پنیاری

ڈی ایس پی محمد پریل موریو کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر محمد رئیس خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی

دوران پیٹرولنگ مخفی اطلاع پر کاروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو اسلحہ اور شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا

لالو لاشاری قبرستان کے قریب سے ملزم محمد قاسم عرف سنی کی نشاندہی پر 1 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی

گرفتار ملزم تھانہ پنیاری کے مقدمہ کرائم نمبر 12/2023 زیر دفعہ 353,324,34 تعزیرات پاکستان میں ملوث و گرفتار شدہ تھا

مہران گراؤنڈ پریٹ آباد کے قریب سے منشیات فروش بنام آصف قریشی کو 12 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا

گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے

پنیاری پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے

19/2023 u/s 25-A S.A.A

20/2023 u/s 3/4 PEHO

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

Comments (0)
Add Comment