PNA/حیدرآباد
یونین کمیٹی 22 لیاقت کالونی سے جے یو آئی س کے امیدوار برائے چیئرمین قاری سعداللہ خان اور امیدوار برائے وائس چیئرمین محمد علی شیخ نے جمعیت کی ضلعی شوری سے مشاورت کے بعد راجپوت برادری کی معزز بزرگ شخصیت اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار برائے چیئرمین حاجی فیاض علی راجپوت اور وائس چیئرمین منور علی صدیقی اور ان کے پینل کی غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبرار ہونے کا اعلان کردیا اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین صاحب حاجی فیاض علی راجپوت صاحب نے جے یو آئی س کی غیر مشروط حمایت پر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے ہم سب علاقے کی بہتری کیلئے مل جل کر کام کریں ہماری جیت بھی آپ ہی کی جیت ہوگی اس موقع پر جے یو آئی س حیدرآباد کی سیاسی کمیٹی کے کنوینر حافظ ارمان احمد چوھان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حاجی فیاض علی راجپوت نے 2015 میں ہماری بھرپور حمایت کی تھی آج ہم نے اپنا قرض اتارا ہے ان شاءاللہ یوسی 22 میں پتنگ کے نشان پر مہر لگوا کر حاجی فیاض راجپوت کو کامیاب کروایں گئے قاری سعداللہ خان نے کہا کے فیاض بھائی بزرگ شخصیت ہے میرے گھر پر چل کر آئے ہم نے ان کے احترام میں ان کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ممبران ٹاؤن انچارج سمیت راجپوت برادری اور اہلیان لیاقت کالونی کثیر تعداد میں موجود تھے