‏إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ارشد شریف کوکینیا میں گولی مار کر شھید کیا گیا ہے۔سینیئرصحافی اور اینکر ارشد شریف کی اہلیہ .

PNA/Media Reports

 ارشد شریف کے قتل کے واقعے سے متعلق مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی تاہم کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیںارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق انہیں گولی ماری گئی ہے۔

اطلاعات تھیں کہ سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سے ارشد شریف کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی تاہم فوری طور پر واقعے کی مزید تفصیل معلوم نہیں ہوسکی تھی۔

اب ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ کینیا کی پولیس کے مطابق ارشد شریف کو گولی ماری گئی ہے.

 کئی سال تک نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے وابستہ رہنے والے ارشد شریف نے کچھ ماہ پہلے ہی پاکستان چھوڑا تھا.

کچھ عرصہ قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی استفسار کیا تھا کہ ارشد شریف کو کیوں ہراساں کیا جا رہا ہے.اور ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روک دیا تھا.

Comments (0)
Add Comment